ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس وجہ سے ٹینشن تھی وہ انشاءاللہ آج شام تک ختم ہو جائے گی اور مالی طور پر بھی کوئی اچھی خبر مل سکے گی، اپنی صحت کا ان دنوں خاص خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی : بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما کا اعتراف
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں وہ توکل سے کام لیں اللہ پر بھروسہ رکھیں جو بھی مشکلات ہیں وہ انشاءاللہ ختم ہو جائیں گی اور آپ کو بس صبر سے کام لینا ہے فی الحال۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی رشوت خوری کیس: سائبر کرائم افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے آپ کو رابطے میں رکھیں لوگوں سے آپ توبالکل ہی کٹ کر رہ گئے ہیں سب سے اور اپنی صحت بھی خراب کر رہے ہیں اِس وقت دنیا میں آنا ضروری ہے اگر آگے بڑھنا ہے تو۔
یہ بھی پڑھیں: رانی پور: پولیس کا بین الصوبائی سمگلر کے گھر چھاپہ، فائرنگ، 25 افراد گرفتار
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جس بھی مسئلے میں گرفتار تھے انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور پریشانیاں دوسروں کی وجہ سے آ رہی تھیں وہ بھی رُک جائیں گی آج ایک اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اِن دنوں مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملتا، آپ کو استخارے سے مدد لینے کی اب اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے وہ کچھ بہتری کی طرف چل نکلیں ہیں اب روزانہ کے حساب سے بہتری کا سامنا رہے گا اور آج بھی کچھ رقم مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تباہی نہیں دیکھ سکتے، یہ نہ ہو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو مکمل بند کرنے کی ہدایت کردیں، قائمہ کمیٹی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج صبح سے ایک اچھی خبر سکون دے جائے گی اور وہ پریشانی ختم ہو گی جس کی وجہ سے گھریلو ماحول خراب ہو رہا تھا۔ آج ایک اہم کام میں پیسہ بھی آتا ہوا دکھائی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ: اساتذہ محدود وسائل میں شاندار خدمات پیش کر رہے ہیں
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے معاملات درست کرنے سے قاصر ہیں وہ کسی بڑی مشکل کی طرف بڑھ رہے ہیں وہ توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں تو بہتر ہے یہ وارننگ ہے آپ کو۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے اندر کے لالچ کو اندر ہی رہنے دیں جو نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ مل کر رہے گا۔ آپ اتنی کوشش کریں جتنی ہمت ہے وہ بھی صرف جائز ذریعے سے، ورنہ مشکل میں آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب حالات بدلنے والا ستارہ مشتری اور عطارد زائچے میں آ رہا ہے، ذہنی طور پر تیاری کر لیں اگر اب بھی اچھے وقت کی قدر نہ کی تو صرف پچھتاوا ہی باقی رہ جائے گا یاد رہے۔
یہ بھی پڑھیں: میلانیا ٹرمپ: ایک پُراسرار خاتون اوّل اور سابق ماڈل جو ہمیشہ نظروں سے دور رہتی ہیں
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ پاک سے اچھے کی امید ہی رکھیں، جب جب آپ پر مشکل آئی آپ کو اللہ نے ہی اس سے نکالا اور اب بھی ایسا ہی سلسلہ ہے اِس لئے بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اچھا ہی ہو گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بدنظری لگتی ہے جس کی وجہ سے کوئی کام بھی نہیں ہو رہا اور صحت الگ سے خراب ہو رہی ہے، فوری اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں، سازشی لوگوں سے بھی دور ہی رہیں۔








