امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا

تجارتی معاہدہ کا اعلان
جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنیوا میں جاری مذاکرات میں پیشرفت کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں طوفانی بارش، میونسپل کارپوریشن اور ستھرا پنجاب ٹیم کی محنت سے چند گھنٹے میں شہر صاف
مذاکرات کی تفصیلات
امریکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری تجارتی مزاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کو شہریت دینے کا کیس، لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش
شرکاء کی فہرست
حکام کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر شریک ہوئے جبکہ امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر اتوار کو ہوگی
وزارت خزانہ کی رائے
اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور تجارتی معاہدے کی تفصیلات کل صبح جاری کی جائیں گی۔
امریکی تجارتی نمائندے کا بیان
امریکی تجارتی نمائندے جیمیسون گریز کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی، معاہدہ تجارتی خسارہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا 1.2 ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے۔