پاکستان سے جنگ بندی کرنے پر انتہاپسند ہندووں نے اپنے سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
جنگ بندی کا اعلان اور انتہا پسندوں کا ردعمل
نئی دہلی(ویب ڈیسک) پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا متعدد فیچرز پیش کرنے کا اعلان
سیکرٹری خارجہ پر دباؤ
پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر جنگ کے حمایتی انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا خواتین کے تحفظ کے لیے سائبر پیٹرولنگ یونٹ کے قیام پر اتفاق
دھمکیاں اور سوشل میڈیا کی حفاظت
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جس کے بعد وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا ہے۔
سیاسی حمایت
دوسری جانب بھارتی سیاستدانوں، غیرملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری سے اظہار یکجہتی کیا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے سول سرونٹس پر بلا جواز ذاتی حملے قابلِ افسوس قرار دیے۔








