پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں: امریکا
امریکا کا بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی حمایت
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدھ مت کے بھکشوؤں پر مشتمل بین الاقوامی وفد کا لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا تفصیلی دورہ
بھارتی پاکستان کشیدگی پر تبادلہ خیال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 جوان شہید، 2 زخمی
یوکرین جنگ پر امریکا کا مؤقف
امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے مؤقف کی توثیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ سکول ملازم نے 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی روز سے جاری جنگی صورت حال کے بعد دس مئی کی شام جنگ بندی کا انعقاد ہوا تھا جس کے بعد بھی بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کی گئی۔
تاریخی جھڑپوں کا پس منظر
یہ 1999 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کارگل کے بعد شدید ترین جھڑپیں تھیں، لڑائی مکمل اور فوری روکنے کا اعلان غیر متوقع طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کیا تھا。








