روہت شرما کے بعد بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا

بھارتی کرکٹ میں نیا کپتان
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شبمن گل کو بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کی لاشیں صرف سوشل میڈیا پر موجود ہیں، عطا تارڑ کا بیان
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کا اثر
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریڈ بال کرکٹ سے روہت شرما کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد اوپنر کیلئے راستہ صاف ہوگیا ہے۔ شبمن گل طویل فارمیٹ میں یہ ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ ان کے کپتان بنائے جانے کا اعلان 24 مئی تک متوقع ہے۔
دیگر امیدواروں کی صورتحال
شبمن گل سے قبل موجودہ نائب کپتان جسپریت بمراہ بھی قیادت سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے تھے، تاہم انہیں فٹنس اور ورک لوڈ کی وجہ سے اس عہدے سے دور رکھا گیا ہے۔ بھارتی سلیکٹرز نئی جنریشن کو یہ ذمہ داری دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔