ٹھٹھہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے

انتقال کا واقعہ
ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹھٹھہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی گریڈ 21 میں ترقی
خاندانی تصدیق
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اب سامان 10 دن میں پہنچتا ہے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سمندری راہداری کی بحالی کیسے ہوئی؟
نماز جنازہ کی تفصیلات
مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔
انتقال کی وجوہات
مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول ہسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔