پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ کا بیان
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل
انٹرویو کے تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں، لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے سے پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا، تاہم پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے باہر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم
امریکہ کی دلچسپی
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے ہم اس مقام پر آ کھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی، اور امریکہ مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگران یا ثالثی کا کردار کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: گیدڑ نے پنجرے میں بند درجنوں قیمتی پرندوں کو مار ڈالا
پہلگام واقعہ
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مرکز پر فائرنگ کر کے 26 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پاکستان نے اس واقعہ کی فوری مذمت کی اور بھارت کو معاملے کی شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا
بھارتی ردعمل
تاہم ہندوتوا پالیسی پر گامزن بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے واقعے کے چند منٹ بعد ہی بغیر شواہد کے پاکستان پر الزام لگا دیا۔ انہوں نے سیاسی مقاصد کے لیے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے، بھارتی صحافی، سابق فوجی اور حکومتی اہلکار بھی بول پڑے : ویڈیو دیکھیں
پاکستان کا جواب
پاکستان کی جانب سے دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔ اگر بھارت نے پاکستانی دریاؤں کے پانی کا بہا روک یا اس کا رخ موڑ دیا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، اگر بھارت نے پاکستان کے پانی پر ڈیم بنائے تو اس سٹرکچر کو تباہ کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میری یہ قربانی دنیا کو بچانے کیلئے ضروری ہے” نشے میں دھت لڑکی نے اپنی دونوں آنکھیں نکال دیں
بمباری اور جواب
پاکستان کے واضح پیغامات کے باوجود بھارت 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر اور پاکستان کے 5 مقامات پر بمباری کی، جس کا پاکستانی افواج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل سمیت 5 طیارے تباہ کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا
اسرائیلی ڈرونز کا استعمال
بھارت نے 8 مئی کو پھر پاکستان کے متعدد شہروں میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون بھیجے۔ ان ڈرونز کی مدد سے راولپنڈی میں جاری پی ایس ایل کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
پاکستان کا جواب اور سیز فائر
9 اور 10 مئی کی رات بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فورسز کی طاقت کا امتحان لینے کی کوشش کی، جس پر پاکستان نے بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ جسے بھارت طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔ پاکستانی شاہینوں نے جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی طیاروں کی مدد سے بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 سمیت کئی ائیر فیلڈز اور چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔
بھارتی ناکامیوں کے سامنے بے بس ہو کر بھارت نے امریکہ سے سیز فائر کی درخواست کی، جس کے بعد مختلف ممالک کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔ اس کی تصدیق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کی، اور بعد میں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کیا کیا جا سکتا ہے۔