ساری قوم ایک اور نیک ہو کر وطن کے دفاع میں کھڑی ہے: شیخ رشید
شیخ رشید کا قومی دفاع پر بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم ایک اور نیک ہو کر وطن کے دفاع میں کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر تیری ٹی20 وچ جگہ نہیں بنتی
قوم کو مبارکباد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان نے دشمن کو جرات سے جواب دیا، آج مودی پر بھارت میں لعن طعن ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز میں 5500 اہلکاروں نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی
مودی کے ممکنہ جارحیت پر تبصرہ
انہوں نے کہا کہ مودی نے خفت مٹانے کیلئے دوبارہ کوئی جارحیت دکھائی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہندوستان کو معلوم ہی نہیں کہ ہمارے پاس کیا کیا ٹیکنالوجی ہے، مجھے اپنی ٹیکنالوجی کے بارے معلوم ہے کیونکہ میں ان اداروں کے قریب رہا ہوں۔
پاکستان کی طاقتور ٹیکنالوجی
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسی ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ دشمن نیست ونابود ہو جائے، ہماری افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں، دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ نسلوں تک یاد رکھے گا.








