پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
پشاور زلمی کا خراجِ تحسین
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے بھارت کے خلاف پاکستان کے کامیاب فضائی دفاع اور جوابی کارروائی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان یومِ تشکر کے موقع پر سامنے آیا اور اسے قومی یکجہتی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 7 اہلکار شہید
چیئرمین جاوید آفریدی کا بیان
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے عرب نیوز سے گفتگو میں کہا کہ 'پاکستانی پائلٹس کی غیرمتزلزل ہمت، لگن اور قربانی ہمارا قومی فخر ہے۔ آج ہم صرف زبانی تعریفی کلمات پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر بھی ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔'
Proud to announce PKR 50M from Zalmi Foundation in honor of our brave #PakistanForces. Their resilience and sacrifice in defending our sovereignty inspire us all. ???????? #PakistanZindabad #BunyanMarsoos
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 11, 2025
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراونڈ پر ہراکر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا: محسن نقوی
پاکستانی فضائیہ کی کامیاب کارروائی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان اپنی فضائی حدود، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جو آج کامیابی کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، وہی جنگ کو جعلی قرار دے رہے تھے: عظمٰی بخاری
بھارتی جارحیت کا جواب
واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب 'آپریشن سندور' کے نام سے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلگام حملے کا الزام لگا کر خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان نے 10 مئی کو 'آپریشن بُنیان مرصوص' کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے نتیجے میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ بھارتی ذرائع نے کم از کم تین جہازوں کی تباہی کا اعتراف بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں 2گھنٹے ملاقات
قومی یکجہتی کی علامت
پشاور زلمی کی جانب سے اعلان کردہ انعام کو نہ صرف ایک جذبہ حب الوطنی کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے بلکہ یہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ پاکستان کی تمام ریاستی اور غیر ریاستی قوتیں قومی سلامتی کے لیے یکجہتی سے کھڑی ہیں۔
کرکٹ لیگز کی صورتحال
دریں اثناء، حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان اور بھارت دونوں نے اپنی اپنی کرکٹ لیگز، پی ایس ایل اور آئی پی ایل، کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا ہے، جب کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان باقی ماندہ میچز کے انعقاد پر مشاورت جاری ہے۔








