واہگہ بارڈر پر جشنِ فتح، رینجرز کے جوانوں پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

پاکستان کی تاریخی فتح
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو ایک تاریخی اور عبرت ناک شکست دے کر نہ صرف دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے بلکہ قوم کے حوصلے اور اتحاد کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ اس عظیم کامیابی کا جشن منانے کے لیے اتوار کو ہزاروں پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پہنچے جہاں فضا "اللہ اکبر"، "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان پائندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے شوقین افراد جو نیا ملک قائم کرنا چاہتے ہیں
بڑے اہتمام سے جشن
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق واہگہ بارڈر پر جمع ہونے والے شرکا میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو سبز ہلالی پرچم اٹھائے، وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار نظر آئے۔ اگرچہ پاکستان اسٹیڈیم ابھی زیر تعمیر ہے اور عوام کی شرکت محدود ہوتی ہے، تاہم اس روز واہگہ بارڈر پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا، گویا پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اگلے لیول کے لیے بھی تیار، لیکن کیا واقعی نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بھی طلب کرلی؟ وزیردفاع نے واضح کردیا
پریڈ اور استقبال
پریڈ کے اختتام پر شہریوں نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جانبازوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور بار بار "ہمیں تم پر ناز ہے" کے نعرے لگائے۔ بزرگ خواتین نے جوانوں کے ماتھے چوم کر ان کی قربانیوں اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
قوم کے عزم اور جذبہ
لاہور کی ایک طالبہ مریم نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم یہاں آج بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اور کامرانی کی خوشی منانے آئے ہیں، امید ہے کہ مودی کے دماغ پر جو جنگ کا بخار سوار تھا، وہ اب اتر گیا ہوگا۔
ایک نوجوان شہری حمزہ نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم مسلمان اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، بھارت اب پاکستان کو دوبارہ جنگ کی دھمکی دینے سے پہلے ہزار بار سوچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند، 18 روز میں ایئر لائنز کو 400 کروڑ انڈین روپے کا نقصان
ایک نئی تاریخ رقم
ایک خاتون شہری نے پُرعزم انداز میں کہا کہ اب بھارت خواب میں بھی پاکستان کے ساتھ جنگ کا تصور نہیں کرے گا، ہماری فوج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اوراعزاز حاصل کر لیا
پریڈ کمانڈر کا عزم
پریڈ کمانڈر ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے انڈیا کے ساتھ کشیدگی شروع ہوئی، ہم ہر لمحہ یہاں تیار کھڑے تھے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مسلمان اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، 2019 میں بھی اسی بارڈر پر ہم نے انڈیا کے کمانڈر ابھینندن کو حوالے کیا تھا، آج پھر دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم کا اجراء
محبت اور طاقت کا پیغام
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ رات کے وقت ہمارے لیے کھانا لے کر آتے تھے اور آج بھی یہ لوگ ہم پر پھول نہیں بلکہ اپنے دل نچھاور کر رہے ہیں، یہی محبت ہماری ہمت اور حوصلہ بڑھاتی ہے۔
رینجرز کے ایک اور جوان علی نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب کشیدگی شروع ہوئی اور پھر بھارت نے پہل کرتے ہوئے حملہ کیا تو میری ماں نے کہا تھا، بیٹا ڈرنا نہیں...۔
یہ بھی پڑھیں: نہریں نکالنے کا معاملہ: وکلا کے دھرنے جاری، سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ بند
واہگہ بارڈر کا منظر
واہگہ بارڈر میں بھارتی سائیڈ پر مکمل سناٹا چھایا رہا، دشمن کا اسٹیڈیم خالی رہا، بی ایس ایف انڈیا کے جوان پریڈ میں شریک نہیں ہوئے، صرف خاموشی سے ترنگا اتارا گیا۔ یہ منظر خود گواہ تھا کہ بھارتی فوج اور قیادت خوف زدہ ہے۔
قوم کا پیغام
پاکستانی عوام اور رینجرز نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہماری سرزمین، ہماری غیرت اور ہماری آزادی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، یہ جشن صرف فتح کا نہیں بلکہ قومی وحدت، حوصلے، قربانی اور جذبۂ شہادت کا جشن تھا۔