لاہور ہائی کورٹ: ایکس کی بندش کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کی سماعت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔
درخواست گزار کا موقف
حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر نے ایکس کی بندش کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایکس کی پاکستان میں بندش انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔