دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان

پاکستان کی فتح
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی: نجی ٹی وی
بھارت کی دہشتگردی کا جواب
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کو سب جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی مبینہ گرفتاری کی خبر پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا سنسنی خیز بیان
مختلف محاذوں پر جنگ
محسن نقوی نے کہا کہ جنگیں اب 3 حصوں میں نہیں، 5 حصوں میں ہو چکی ہیں۔ بری، بحری اور فضائی محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے، پانچواں محاذ میڈیا کا ہے۔ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم کے تحت ملک بھر میں 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
شہید علی حیدر کے اہل خانہ سے تعزیت
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان علی حیدر کی والدہ شمیم بی بی سے اظہار تعزیت کیا۔ کچا جیل روڈ کا رہائشی علی حیدر راولپنڈی میں برگر کا سٹال لگانے گیا تھا، 20 سال کا شہید علی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے اہل خانہ کو صبر دے، 20 سال کا شہید نوجوان اہل خانہ کا واحد سہارا تھا۔ شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ہم ہر ممکن مدد کریں گے، بھارت سے جنگ میں ان شہدا کی وجہ سے کامیابیاں ملیں۔