پی سی بی کا معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں کمی، روٹی 10 روپے سستی، نئی قیمت جانیے
ڈومیسٹک ایونٹس کا آغاز
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معطل شدہ ڈومیسٹک ایونٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز بدھ سے کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان، 30 سال کی سروس کے بعد بس ڈرائیور ایک غلطی سے 84 ہزار ڈالر کی پینشن سے محروم ہوگیا۔
چیلنج کپ اور انڈر 19 ٹورنامنٹ
پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 19 سے 21 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنلز اور فائنل کے شیڈول
پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل 24 مئی سے 26 مئی اور فائنل 28 سے 31 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔