بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند، 18 روز میں ایئر لائنز کو 400 کروڑ انڈین روپے کا نقصان

بھارتی ایئر لائنز پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا اثر
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اب تک بھارتی ایئر لائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ یا پھر طوالت کا شکار ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کورنگی میں لگی آگ کی شدت تاحال برقرار، گیس کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل
19 روز کی بندش
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا آج 19 واں روز ہے اور 18 روز کے دوران اب تک 2 ہزار بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے متاثر ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، وہ ملک میدان میں آگیا جو ثالثی کا ماہر سمجھا جاتا ہے
مالی نقصان
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کو گزشتہ 18 روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، لمبے فضائی روٹس کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو فیول اور دیگر اخراجات میں اضافے کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی درخواست خارج کردی
پروازوں کی منسوخی
ذرائع کا کہنا ہے کہ امرتسر، نئی دلی، ممبئی اور احمد آباد سمیت دیگر شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں جنگ بندی کے باوجود بھارت کے 24 ایئر پورٹس کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ہے، تمام طیارے بھی ہٹا لئے گئے ہیں جبکہ آج کی 444 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
سری نگر اور لداخ ایئرپورٹس کی صورت حال
رپورٹ کے مطابق 7 دن سے بند سری نگر ایئرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ لداخ کے لیہ کوشک ایئرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں، جموں ایئر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہینگر سے ہٹا لئے گئے ہیں۔