جنگ کے خلاف اور امن کے حق میں بیان دینے پر ہندو انتہا پسندوں کی نامور مسلم صحافی کو دھمکیاں اور فحش پیغامات

عارفہ خانم شیروانی پر حملے کی صورتحال

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی نامور سینئر صحافی عارفہ خانم شیروانی کو جنگ کے خلاف اور امن کے حق میں بیان دینے پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے نفرت انگیز مہم، دھمکیوں اور فحش پیغامات کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، سعودی عرب کا 45 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گیا

عارفہ خانم کا پس منظر

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، عارفہ خانم شیروانی دی وائر کی سینئر ایڈیٹر اور ایوارڈ یافتہ صحافی ہیں، تاہم جنگ کے خلاف اور امن کے حق میں بیان دینے پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے انہیں ملک دشمن اور غدار قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کا بیان سامنے آگیا

فیکٹ چیکنگ اور ہراسانی کی تفصیلات

فیکٹ چیکنگ ادارے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے مطابق، یہ ہراسانی محض اتفاقیہ نہیں ہے، یہ ہندوتوا نائٹ نامی اکاو¿نٹ سے کی جا رہی ہے جو پہلے بھی کئی مسلم صحافیوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ بھارتی پولیس اور حکومت کی جانب سے عارفہ خانم شیروانی کو ملنے والی دھمکیوں پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے جے شاہ کرکٹ کو بھارت کے بوجھ تلے نہیں دبنے دیں گے، سابق آئی سی سی سربراہ

نقدین کی رائے

اس حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند سرکار کی خاموشی ایسے حملوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔ پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص نے بھارتی میڈیا کو ہوش و حواس سے بیگانہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹائٹل فائٹ: پاکستانی باکسر شعیب خان کا افغان باکسر سے مقابلہ 8 نومبر کو ہوگا

گودی میڈیا کی دھمکیاں

دوسری جانب گودی میڈیا کے نام نہاد ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی بھی پاکستانیوں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، جس پر جیو نیوز کے اینکر اور سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے سوال کیا: "تم صحافی ہو یا دہشت گرد؟ پاکستانیوں کو دھمکی کیسے دے سکتے ہو؟"

بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ

یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب کھانے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور بھارتی اپوزیشن جماعتوں اور سینئر صحافیوں کی جانب سے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...