سعودی عرب کا 2025 کے لیے پاکستان سمیت بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان

سعودی عرب کی اسکالرشپس کا اعلان

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب نے 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ Study in Saudi Arabia پلیٹ فارم کے ذریعے پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انٹرنیٹ کمپنی سٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

درخواست دینے کا عمل

رپورٹ کے مطابق درخواست دہندگان کو انفرادی یونیورسٹیوں میں الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، وہ سعودی عرب میں مذکورہ پلیٹ فارم سے براہ راست اپنے پسندیدہ ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ اہلیت کے معیار کے تحت تمام قومیتوں کے درخواست دہندگان کے لئے کھلا ہے۔ کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔

درخواست کی شرائط

درست پاسپورٹ (کم از کم چھ ماہ کی میعاد) ہونی چاہیے۔ مالی قابلیت یا مالی ضمانت کا ثبوت درکار ہوگا۔ 18 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کے پاس سرپرست سے تحریری رضامندی ہونی چاہیے۔ طبی رپورٹ میں متعدی بیماریوں کی عدم موجودگی کی تصدیق کی جائے گی۔ درست طبی انشورنس درکار ہوگا۔ اہل طلبا سعودی عرب میں سرکاری پلیٹ فارم پر جا کر بیرونی اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر وہ اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں اور آن لائن درخواست مکمل کر سکتے ہیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...