جب بھارتی تکبر نور خان ایئر بیس پہنچاتو وہاں اس نے ریڈ لائن کراس کرلی ، پھر امریکہ سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچائو: مشاہد حسین سید

مشاہد حسین سید کا تجزیہ

اسلام آباد (آئی این پی ) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچائو۔

یہ بھی پڑھیں: جامشورو ٹرک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی

بھارت کی ناکامیاں

ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پچھلے 63سالوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی 1962 میں بھارت نے چین سے زبردست پھینٹی کھائی تھی، اس کے بعد یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 دن میں اسلام آباد پہنچے، 3 منٹ میں بھاگ گئے: سینئر وزیر سندھ ناصر حسین شاہ

دوسرے راؤنڈ کی ناکامی

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے دونوں رائونڈز میں شکست کھائی پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھاگے اور اس سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچائو۔انہوں نے کہا کہ شاید یہ سلسلہ پہلے رائونڈ کے بعد ہی رک جاتا کیونکہ دنیا بھر سے بس کریں بس کریں کی آوازیں آرہی تھی لیکن جب بھارتی تکبر بڑھتا ہوا نور خان ایئر بیس پہنچ گیا تو وہاں اس نے ریڈ لائن کراس کرلی۔

مودی کی حکمت عملی کا خاتمہ

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اب اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے جس طرح نہرو حکومت کا خاتمہ ہوا تھا 1962 میں، کیونکہ موجودہ صورتحال کے بعد مودی کا پاکستان کیخلاف بنایا گیا سارا بیانیہ اور حکمت عملی سب زمیں بوس ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...