جنگ بندی: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت تاخیر کا شکار
پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی بات چیت میں تاخیر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کی بات چیت تاخیر کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
بھارتی میڈیا کی رپورٹس
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، قبل ازیں بھارتی میڈیا نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت شروع ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں: بلاول بھٹو
بات چیت کی اہمیت
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: روس کو بڑا جھٹکا، نیوکلیئر پروٹیکشن فوج کے سربراہ الیکٹرک سکوٹر کے دھماکے میں ہلاک
پچھلے رابطوں کا ذکر
یاد رہے کہ قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا۔ ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کے تحت 4957 درخواستیں جمع، 1500 غریب بچیوں کی شادی کیلئے فنڈز جاری
امریکی صدر کا بیان
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، دونوں ممالک نے مسائل کے حل کیلئے تیسرے ملک کی ثالثی میں بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔
امریکی وزارت خارجہ کا موقف
امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں، امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔








