ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل، وزیراعظم نے اعلان کو خوش آئند قرار دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایتھوپیا وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر گرفتار
تاریخی اقدام
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام ترکیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت کے سائے ختم ہوں گے اور عوام کو پرامن زندگی میسر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
ترک قیادت کی تعریف
شہباز شریف کا ترک صدر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے امن کے لئے مستقل اور پرعزم جدوجہد کا مظہر ہے۔
پاکستان کا عزم
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترکیہ میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ہر فورم پر اپنے برادر ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار جاری رکھے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ قدم پورے خطے میں امن و استحکام کے لئے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔