کیسی بھول ہوئی ظالم سے جس نے ہمیں للکارا ہے۔۔۔
پاکستان کی جیت
کیسی بھول ہوئی ظالم سے جس نے ہمیں للکارا ہے
ہم نے جواباً اس کو اس کے گھر میں جا کر مارا ہے
یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک کے جنم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
ظلمت زادوں سے پیغام
ہاں ! ان ظلمت زادوں، بو دم بے دالوں سے کہہ دینا
پاکستان کی نفی نہ کرنا، یہ اک نور منارا ہے
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں بیگم کا شوہر پر جسمانی تعلقات کے دوران جنسی تشدد کا الزام، خاتون زخمی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
روشنی کی کرن
اس دھرتی کا دیپ رہے گا روشن روزِ قیامت تک
ذاتِ حق نے اپنا نور اِس کے قالب میں اتارا ہے
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی آئی اے کی نیلامی کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ
آنے والی نسلیں
اِس نگری کا بچہ بچہ پیہم گاتا جاتا ہے
پاکستان کی جیت ہوئی ہے، پاجی دشمن ہارا ہے!
یہ بھی پڑھیں: مجھے کچھ کوے چھوڑ دیے گئے ہیں، شاہین کبھی گھبرا نہیں کرتا بلکہ اپنی پرواز کو اور اونچا کر لیتا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
نئی تاریخ
اک نئی تاریخ رقم کی سوہنی دھرتی والوں نے
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس؛ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟عرفان صدیقی کے سوال پر مقتولہ کی والدہ نے بتا دیا
فتح کا اعلان
موم پگھل کر خاک ہوئی اور فاتح سنگ خارا ہے!
ان شاء اللہ آنے والا ہر دن اچھا دن ہو گا
امید اور ترقی
اپنا دیس بڑھے گا آگے یہ قدرت کا اشارا ہے
رفتہ رفتہ پاکستان سے اُنس بڑھے گا اِس درجہ
دنیا کا ہر فرد کہے گا ’’پاکستان ہمارا ہے‘‘
کلام: تحسین فراقی








