سونے کی فی تولہ قیمت میں 10ہزار 400روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوگئی۔ فی اونس نرخ 104 ڈالر اور فی تولہ 10 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں چار بڑے ہاتھیوں کے وزن کے برابر تین لاکھ پاؤنڈ پنیر غائب ہو گئی
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 104 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد نرخ 3221 ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
پاکستان میں سونے کی قیمتیں
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 400 روپے کمی سے تین لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت 8917 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں کمی
جاری اعداد و شمار کے مطابق، فی تولہ چاندی 17 روپے کمی سے 3400 روپے اور فی اونس 0.17 ڈالر گرنے کے بعد 32.18 ڈالر ہوگئی۔