پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پاکستان اور بھارت کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹرز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف
امریکا کی ثالثی اور ملاقات کی تفصیلات
خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔
مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر مذاکرات
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشت گردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔