اداکارہ صنم سعید نے جلد ماں بننے کی تصدیق کردی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صنم سعید کی خوشخبری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے جلد ماں بننے کی تصدیق کردی۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں اپنی والدہ جیسا بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دل چھو لینے والا پیغام
صنم سعید نے اپنی والدہ کے لیے ایک دل چھو لینے والا پیغام لکھتے ہوئے ماں بننے کی خوشی سب کے ساتھ بانٹی۔ انہوں نے کہا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں اپنی ماں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ بے پناہ محبت اور حفاظت دی، میں دعا گو ہوں کہ میں بھی اُن جیسی مہربان، مضبوط اور نڈر ماں بن سکوں۔