امریکی، برطانوی، فرانسیسی میڈیا اور ماہرین پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے معترف
پاکستان کی جنگی صلاحیتیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے دفاع اور جوابی کارروائی میں جنگی کمالات دکھانے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے جدید ممالک کے صحافتی ادارے اور ماہرین پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی: امریکہ نے نیا مسودہ پیش کردیا
برطانوی جریدے کا پاکستانی فضائیہ کی تعریف
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی موثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لئے تضحیک آمیز شکست ہے۔ پاکستان کی فضائیہ فضاوں کی حکمران ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
بی بی سی کی رپورٹ میں بھارت کی ناکامی
بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارت کی حکمت عملی ناکام رہی اور پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی۔ بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کیلئے چیلنج ہے، اربوں خرچ کرنے کے باوجود بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان
تاریخ دان کی رائے
برطانیہ کے تاریخ دان اور دفاعی مطالعہ کے ماہر مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ’ساکھ‘ کی جنگ تھی۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں جو ہتھیار استعمال کیے، ان سے بھارت حیران ضرور ہوا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 22 سالہ نوجوان کی گھر کے اندر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
ششی تھرور کی اعتراف
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ و بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف ششی تھرور نے پاک فوج کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر تلاشی، چادر چاردیواری کا تقدس پامال، ایک گھر پر فائر کھول دیا، تین روز میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی
دی نیشنل انٹریسٹ کا تجزیہ
بین الاقوامی ملٹری جریدے دی نیشنل انٹریسٹ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں دوبارہ شکست پر مریم نفیس نے محسن نقوی سے کیا درخواست کی؟ ٹوئٹ وائرل
فرانسیسی صحافی کا تبصرہ
فرانسیسی اخبار لی موندے کی صحافی سوفی لاندریں نے پاکستانی فضائیہ کی کامیابی کی بڑی وجہ پائلٹوں کی اعلیٰ تربیت اور جنگی تجربے کو قرار دیا۔
سی این این کی رپورٹ
ایمریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، جس کے باعث بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا۔








