مسلح افواج کی بریفنگ انتہائی مایوس کن، بھارتی فوج کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوگئی، انڈین دفاعی تجزیہ کار نے اپنی ہی فوج کے پرخچے اڑا دیے

بھارت کی دفاعی بریفنگ: پراوین ساہنی کی تنقید
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارت کی مسلح افواج کی بریفنگ کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا " بھارتی فوج، جس میں آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے تینوں ڈی جی ایم اوز شامل تھے، نے آج 12 مئی کو دہلی میں دوپہر 2:30 بجے ایک میڈیا بریفنگ دی۔ اس بریفنگ کو صرف ایک لفظ میں بیان کیا جا سکتا ہے: انتہائی مایوس کن۔ بلکہ اس سے زیادہ خطرناک بات یہ تھی کہ اس نے اس حقیقت کو بے نقاب کر دیا کہ بھارتی فوج کی جنگی منصوبہ بندی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ اور مدینہ منورہ میں حج کے پہلے عازمین کا پرتپاک استقبال، تعلق کن ممالک سے ہے؟
بریفنگ کے دوران اٹھائے گئے سوالات
پراوین ساہنی نے اس پریس بریفنگ پر سوالات اٹھائے:
- ڈی جی ایئر، ایئر مارشل اے کے بھارتی نے بار بار کہا کہ ہمارا آپریشن "سندور" دہشت گردوں اور ان کے انفراسٹرکچر کے خلاف تھا، پاکستان کی فوج کے خلاف نہیں۔
اب عام فہم بات ہے کہ اگر بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) پاکستان یا آزاد کشمیر میں کسی بھی مقام کو نشانہ بناتی ہے، تو جواب پاکستان کی فوج کی طرف سے آئے گا، کیونکہ یہ ان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی کے اس بیان سے صاف ظاہر ہوا کہ 6/7 مئی کی رات آئی اے ایف کو پاکستانی فضائیہ (پی اے ایف) کی جوابی کارروائی کی توقع نہیں تھی جو کہ حیران کن ہے۔ کیا واقعی آئی اے ایف کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ پی اے ایف فوری جوابی وار کرے گی؟ - جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ پی اے ایف نے اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہ اس نے "نئی جنگی حکمت عملی (ملٹی ڈومین آپریشن)" استعمال کی، اور 6/7 مئی کی رات دونوں طرف سے شامل جنگی طیاروں اور فضائی کارروائی کی تفصیلات بھی فراہم کیں، تو بھارتی کا جواب تھا: "ہم دونوں طرف کے طیاروں کی تفصیل نہیں دے سکتے، یہ تکنیکی معاملہ ہے۔" یہ ایک کمزور جواز تھا۔ دنیا اس وقت بھارتی فوج کی 6/7 کی رات کی فضائی جنگ پر جائزہ سننے کی منتظر ہے: کتنے طیارے استعمال ہوئے؟ کتنے مار گرائے گئے؟ جب بھارت اس حوالے سے کچھ نہ کہے، تو فطری طور پر پاکستانی موقف کو تقویت ملتی ہے جس کا مطلب ہے کہ فضائی محاذ پر پاکستان نے برتری حاصل کر لی۔
- کوئی اس وقت یہ سننے میں دلچسپی نہیں رکھتا کہ بھارت نے کون سا "انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم" نصب کیا۔ بریفنگ کا بڑا حصہ بھارتی فضائی دفاع کی تعریف میں گزر گیا، جس سے یہ شک پیدا ہوا کہ شاید بھارتی علاقے پر پاکستان کی فوج یا فضائیہ نے کاری ضربیں لگائی ہیں جنہیں چھپایا جا رہا ہے۔ یہ تو یقینی طور پر واضح ہے کہ پاکستانی فوج نے غیر متوقع طور پر بڑی تعداد میں ڈرون، لائٹرنگ گولہ بارود اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جو پورے بارڈر پر سرگرم تھی۔
- جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئی اے ایف نے پاکستان کے کیرانہ ہلز پر حملہ کیا، جہاں مبینہ طور پر پاکستان کے زیر زمین جوہری ذخائر موجود ہیں، تو بھارتی نے اس کی تردید کی اور کہا کہ ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا۔
نتیجہ
پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ پریس بریفنگ میں 6/7 مئی کی رات کی فضائی جنگ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ یہ ناقابلِ یقین دعویٰ کہ آئی اے ایف کی کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف تھیں، پاکستان کی فوج کے خلاف نہیں، یہ ایک ایسا بیان ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس میڈیا بریفنگ کی تیاری بغیر سوچے سمجھے کی گئی تھی، حالانکہ دنیا اسے دیکھ رہی تھی اور یقیناً اس پر حیران بھی ہوئی ہو گی۔
Indian military with three DGMOs (Army, Air Force & Navy) held media briefing today in Delhi on May 12 at 2.30pm.
It can be summed up as HUGELY DISAPPOINTING. Worse, it betrayed a sense of own war appreciation gone wrong. Consider the following:
1. DG Air AM A.K. Bharti…— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) May 12, 2025