بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ایئر بیسر سمیت ایئر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: فون پر فحش گفتگو کے جرم کا ثبوت ملنے میں دو سال لگے: ‘وہ پانچ منٹ تک شہوت انگیز آوازیں پیدا کرتا رہا اور خود اطمینانی کرتا رہا’
پاکستانی افواج کی کارروائیاں
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق، پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی نااہلی، جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل نے خاموشی توڑ دی
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا تعارف
یہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ہیں کون؟ پاک فضائیہ کی میڈیا ریلیز کے مطابق، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو دسمبر 1992 میں جنرل ڈیوٹی (پائلٹ) برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی اخبار کی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق خبر، پی سی بی کا جواب مل گیا
تعلیم اور تجربات
وہ اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ ایئر آفیسر نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سکیورٹی اور وار سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔
خدمات اور اعزازات
وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ سٹاف اور فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹی جنٹ کمانڈر کے طور پر بھی فرائض انجام دیے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔