پرامپٹر کا بندر پاکستان کو ایک شرمناک شکست کے بعد للکار رہا تھا، مودی کو قوم سے خطاب کے بعد تنقید کا سامنا

مودی کا قوم سے خطاب اور اس کی تنقید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے " قوم سے خطاب" کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ خطاب ایسا تھا کہ انہیں صرف پاکستان بلکہ بھارتیوں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بعض لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی کا یہ خطاب پہلے سے ریکارڈ شدہ تھا جو کہ انہوں نے پرامپٹر سے پڑھ کر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں آگ لگی ہے اور خیبرپختونخوا حکومت غائب ہے، بلاول بھٹو

مرتضیٰ سولنگی کی تنقید

سابق وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا " پرامپٹر کا بندر، جس نے اپنی ریکارڈ شدہ تقریر میں انگلی ہلا ہلا کر اور جمپ کٹس کے ذریعے دھمکیاں دیں، پاکستان کو ایک شرمناک شکست کے بعد للکار رہا تھا، حالانکہ اس دوران بھارت نے اپنے جدید فرانسیسی اور روسی جنگی طیارے اور دیگر عسکری اثاثے گنوا دیے تھے۔ اس نے بھارتی عوام کو ایک دیومالائی کہانی سنائی کہ بھارتی ڈی جی ایم او، جو کہ نام نہاد سویلین بالادستی رکھنے والے جنتا سسٹم میں ایک نچلے درجے کا فوجی افسر ہے، نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی 10 مئی کی سہ پہر فون کال پر جنگ بندی قبول کر لی۔ اس نے اپنے سب سے اچھے دوست ٹرمپ کا کوئی ذکر تک نہ کیا، نہ ہی اس جنگ بندی کے اعلان کا جس کا کریڈٹ ٹرمپ نے لیا، اور نہ ہی مارکو روبیو کے بیانات کا حوالہ دیا۔ کیا وہ واقعی سمجھتا ہے کہ ایک ارب 40 کروڑ بھارتی اتنے بھولے ہیں کہ اس کی خود ساختہ کہانی پر یقین کر لیں؟"

یہ بھی پڑھیں: ہم ایک بہت امیر ملک بننے جا رہے ہیں، ٹیرف ہمیں امیر بنا دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو میں بیان

عبدالباسط کی رائے

بھارت میں تعینات رہنے والے پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی مودی کے قوم سے خطاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا "وزیر اعظم مودی کی آج کی تقریر میں کچھ نیا نہیں تھا۔ قیادت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے وہ ایک بار پھر جنگی جنون پر اتر آئے۔ پاکستان نے واضح طور پر ثابت کر دیا ہے کہ اسے دھمکایا نہیں جا سکتا اور وہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔"

کمال راشد خان کا تجزیہ

بھارت کے معروف فلمی نقاد کمال راشد خان (کے آر کے) نے تقریر میں کیے گئے مودی کے دعووں کو جھوٹا قرار دیا۔ انہوں نے کہا " وزیر اعظم مودی جی نے سچ کہا کہ بھارت نے تین دن تک مسلسل پاکستان پر حملے کیے اور پھر 10 مئی کو پاکستان نے جواب دیا۔ مودی جی نے کہا کہ پاکستان نے ہوائی اڈوں، فوجی اڈوں، سکولوں، کالجوں اور رہائشی علاقوں پر پورے بھارت میں حملہ کیا۔ لیکن مودی جی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکمل طور پر بھول گئے! انہوں نے اُن کا ذکر تک نہیں کیا۔ اس کا مطلب ہے کہ مودی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ٹرمپ صاحب نے پاکستان اور بھارت دونوں کو جنگ بندی کی ہدایت دی تھی۔ وزیر اعظم مودی ایک بار پھر جھوٹ بول رہے ہیں کہ وہ آزاد کشمیر واپس لیں گے۔ اگر وہ اس بار بھی کشمیر واپس نہیں لے سکے، تو پھر وہ کبھی بھی نہیں لے سکیں گے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...