وزیراعلیٰ پنجاب غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی غازیوں سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹریٹ چلڈرن ہمارے کل کا چمکتا ہوا سورج ہیں ، معاشرتی ہمدردی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
زخمی افسروں اور جوانوں کی عیادت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج غازی افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور مزاج پرسی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع
صحت یابی کی دعا اور جانفشانی کی تعریف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے غازی افسروں اور جوانوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا اور ان کی جرأت و بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
کور کمانڈر لاہور کا شکریہ
کور کمانڈر لاہور نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔