پنجاب ریلوے: وہ دن جب کراچی سے کوٹری، ملتان سے لاہور اور لاہور سے امرتسر کی پٹریاں بچھ رہی تھیں، کیونکہ سارا سفر پنجاب میں ہی ہوتا تھا۔

مصنف: محمد سعید جاوید

قسط: 124

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

سندھ ریلوے

یہ مستقبل کے پاکستانی علاقے میں چلنے والی سب سے قدیم ریلوے کمپنی ہے، جس کو سب سے پہلے کراچی سے کوٹری تک ریلوے لائن بچھانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اسی کمپنی نے کچھ اور منصوبے بھی بنائے تھے جن میں اس کی ایک ذیلی کمپنی انڈس سٹیم فلوٹیلا ریلوے کمپنی کا قیام بھی شامل تھا۔

انڈس اسٹیم فلوٹیلا کمپنی کو، جو اب سندھ ریلوے کا ہی ایک حصہ تھی، 1859ء میں باقاعدہ اپنا کام شروع کرنے کا سرکاری پروانہ ملا۔ ہر چند کہ اس کمپنی کے پاس ریل گاڑی چلانے کا اجازت نامہ بھی موجود تھا لیکن انھوں نے اپنی سرگرمیاں سٹیمروں اور بحری جہازوں کی آمد و رفت تک ہی محدود رکھیں۔ ان کے سٹیمر ریل گاڑیوں ہی کی طرح مسافروں اور سامان کو لے کر دریائی راستوں سے مختلف شہروں کی طرف سفر کرتے تھے۔ اس وقت تک ان علاقوں میں آمدورفت کے لیے ابھی تک ریلوے لائن موجود نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، کالے سانپ کے نام پر پورے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹو

پنجاب ریلوے

یہ ریلوے کمپنی بھی اُنہی دنوں میں بنی تھی جب کراچی سے کوٹری، ملتان سے لاہور اور پھر لاہور سے امرتسر کی پٹریاں بچھ رہی تھیں، کیوں کہ یہ سارا سفر پنجاب میں ہی ہوتا تھا اس لیے اس کو پنجاب ریلوے کا نام دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیز فائر کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرون کیوں آ رہے ہیں؟

دہلی ریلوے

یہ امرتسر سے دہلی تک جاتی تھی۔ حکومت اس کا دائرہ کار وسیع کرکے اسے سندھ اور پنجاب ریلوے سے ملانا چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں: اویس لغاری

دیگر ریلوے کمپنیاں

اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری سرکاری اور نجی کمپنیاں مختلف علاقوں میں مصروفِ عمل تھیں، جیسے کہ انڈس ویلی اسٹیٹ ریلوے کمپنی برائے فیروزپور، قصور، سکھر، پنجاب ناردرن اسٹیٹ ریلوے برائے لاہور-پشاور، سندھ پشین، نیز ٹرانس بلوچستان اینڈ قندھار ریلوے وغیرہ۔ ان میں سے کچھ نے تو اپنے منصوبے مکمل کر لیے تھے اور کچھ کے ابھی ادھورے تھے اور اکثر پر ابھی کام شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

پھر 1870ء میں حکومت نے ان ریل کمپنیوں کو خرید لیا اور ان کو آپس میں ضم کرکے اس سارے نظام کو نارتھ ویسٹرن اسٹیٹ ریلوے کا نام دے دیا۔ اور یوں یہ چھوٹی بڑی کمپنیاں سب اپنا وجود کھو بیٹھیں۔ انڈس سٹیم فلوٹیلا کی خدمات بہرحال جاری رہیں کیونکہ ان کا سفر ابھی تک جزوی طور پر دریائی نقل و حمل تک ہی محدود تھا۔

نئے نام اور تبدیلیاں

ویسے تو ہر کمپنی کی ریلوے لائن کے پیچھے ایک تاریخ چھپی بیٹھی ہے تاہم اگر ہم اسے کھنگالنے بیٹھیں گے تو یہ مختصر اور سیدھی سادی سی کتاب اسے سنبھال نہیں پائے گی۔ ویسے بھی ڈیڑھ دو سو برس پرانی ریلوے کی تاریخ سے کسی محقق کو تو دلچسپی ہو سکتی ہے، عام قاری تو شاید اس سے دامن بچا کر ہی چلیں گے۔

کچھ عرصے بعد ہی حکومت نے ایک بار پھر اس نئی ریلوے کا نام بدل کر نارتھ ویسٹرن ریلوے (NWR) رکھ دیا گیا۔ اور بعد ازاں قیامِ پاکستان کے کافی برسوں بعد تک بھی گاڑیاں اسی نام سے ہی مغربی پاکستان کے علاقوں میں چلتی رہیں۔

پھر کسی کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ مغربی پاکستان کی حد تک اور علاقائی اور جغرافیائی مناسبت سے تو یہ نام کچھ صحیح لگتا ہے، لیکن مشرقی پاکستان میں جو ریل گاڑی آسام بنگال ریلویز کے نام سے چل رہی تھی، اس کا نام بھی ایسے ہی نئے زمینی حقائق کے مطابق رکھنا چاہیے، کیونکہ اس نام سے اس کا پاکستان سے رابطہ تو کسی طور بھی ظاہر نہیں ہوتا تھا۔

لہٰذا یہ طے پایا کہ برسوں پرانے ان دونوں ناموں کو تبدیل کرکے ان میں لفظ پاکستان کا اضافہ کیا جائے اور پھر جغرافیائی حقائق کے مطابق ناموں میں ترمیم ہوئی اور مغربی پاکستان میں چلنے والی ریلوے کو پاکستان ویسٹرن ریلوے (PWR) اور مشرقی پاکستان والی کو پاکستان ایسٹرن ریلوے (PER) کا نیا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...