ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری

سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کی تاریخ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 29 مئی کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
الیکشن کمیشن کا اعلان
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
کاغذات نامزدگی کی جمع کرانے کی تاریخیں
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 14 سے 15 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ اس کی سکروٹنی 17 مئی کو ہوگی۔