آپریشن سندور: بھارت کی مانگ میں راکھ بھر گیا، مودی تنہا ہو چکے، تقریر نوحہ تھی، سینٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد میں سینیٹر عرفان صدیقی کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی بالی ووڈ میں اداکاروں کیساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر بول پڑے

مودی کی جنگ بندی کی خواہش

’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے ایک چیز کا اعتراف کیا کہ انہوں نے جنگ کا آغاز کیا۔ پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا تھا تو وہ پہلے ہی کرسکتا تھا۔ جب آپ 10 مئی کو شکست کھا چکے تھے تو اب جنگ بندی کی خواہش کی، مودی کو اب بھارت کے عوام کے ساتھ جنگ لڑنی ہوگی، انہیں عالمی سطح پر بھی جواب دینا ہوگا۔ مودی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا، وہ تنہا ہو چکے ہیں۔ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف ہے، اور ان کی باڈی لینگویج ہارے ہوئے شخص کی نوحہ تھی۔

کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ

اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ "کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ" تھی، جسے نوچنے کو کھمبا بھی نہیں ملا۔ ’’آپریشن سندور‘‘ بھارت کی مانگ میں راکھ بھر گیا۔ مودی اتنا بتا ہی دیتے کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟ رسوا ہونے کے بعد ایسا سیاپا کرنے کی بجائے خاموش رہنا بہتر ہوتا، ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں، تقریروں سے نہیں دھلتے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...