دماغ کی وہ بیماری جس کا شادی شدہ افراد میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے

نئی تحقیق کا انکشاف
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی تحقیق سے یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں دماغی بیماری ڈیمینشیا کا خطرہ غیر شادی شدہ افراد کی نسبت زیادہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب لوگ محبت آمیز رویہ اپنانا چاہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی ذات کو اہم اور قابل قدر سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ بالکل نیا اور مختلف رویہ اپنائیں
تحقیق کی تفصیلات
نیوز 18 کے مطابق امریکہ میں فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے 18 سال تک 24 ہزار سے زائد ایسے امریکی بالغ افراد کا مشاہدہ کیا جن کی اوسط عمر 72 سال تھی۔ مطالعے کے دوران شرکاء کو چار گروہوں میں تقسیم کیا گیا، شادی شدہ، بیوہ، طلاق یافتہ، اور کبھی شادی نہ کرنے والے۔ نتائج کے مطابق شادی شدہ افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ سب سے زیادہ پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید اپنے شوہر سمیت گرفتار
خطرے کی شرح
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے کبھی شادی نہیں کی ان میں ڈیمینشیا ہونے کا خطرہ 40 فیصد کم تھا۔ طلاق یافتہ افراد میں یہ خطرہ 34 فیصد جبکہ بیوہ افراد میں 27 فیصد کم پایا گیا۔ یہ نتائج عمر اور جنس جیسے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے حاصل کیے گئے۔
سماجی زندگی اور ذہنی دباؤ
اس تحقیق نے ان سابقہ نظریات کو چیلنج کیا ہے جن کے مطابق شادی ذہنی صحت کے لیے مفید سمجھی جاتی تھی۔ اگرچہ تحقیق میں اس خطرے کی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد کی سوشل زندگی محدود ہو سکتی ہے، یا وہ ذہنی دباؤ کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں، جو دماغی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔