بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری

بھارت کے جھوٹے الزامات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا 26-2025ء کیلئے 5335 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش
بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبریں
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔
پاکستان کی سیکیورٹی کی پاسداری
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔ حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔