پاکستان فضائیہ کس طرح بھارت سے بہتر ہے؟ وہ کونسی صلاحیتیں ہیں جو بھارت کے پاس نہیں، معروف بھارتی صحافی نے انتہائی تفصیل سے سمجھا دیا

پاکستان کی فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوی ساون نے پاک بھارت کشیدگی پر تجزیہ دیتے ہوئے پاکستان کی صلاحیت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور، انفارمیشن وار فیئر، جو جنگ کا اہم حصہ ہے، یہ جنگ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کو چالاکی سے انفارمیشن کے ساتھ ملا کر لڑی جاتی ہے جو پاکستان نے بہترین انداز میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہو کی لاش کے ٹکڑے کروانے کے لیے ساس نے ملزم کو کتنے پیسے دیے؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا
ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی بریفنگ
پاکستان پاک فضائیہ کے تیسرے نمبر پر موجود افسر ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو سامنے لائے جس نے انٹرنیشنل میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بہت آرام سے میڈیا کو وہ نقشہ واضح کیا جس کے مطابق انہوں نے تمام بھارتی جہازوں کو مار گرانے کے الیکٹرانک پرنٹنگ پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس نے وار فیئر کا تمام نقشہ تبدیل کردیا ہے اور یہ ڈاگ فائٹ نہیں تھی، یہ ملٹی ڈومین آپریشن تھا اور یہ کیسے پاکستان نے چھ اور سات مئی کی رات کو بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں: تین ہفتے میں رنگت گورا کرنے کا دعویٰ اور 15 لاکھ روپے کا جرمانہ: ‘شارخ کے اشتہار نے مجھے یہ کریم خریدنے پر مجبور کردیا’
انفارمیشن وار فیئر کا اثر
جب آپ میڈیا کو اتنی زیادہ انفارمیشن دیتے ہیں تو آپ بنیادی طور پر میڈیا کو اپنے ساتھ الائن کرتے ہیں۔ بھارتی سائیڈ نے ایسی بریفنگ نہیں دی تھی تو اگلے دن تمام میڈیا پر پاک فضائیہ کے موقف کی بات ہو رہی تھی۔ پاکستانی ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے اس طرح انفارمیشن وار فیئر اپنا مقصد حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
ملٹی ڈومین آپریشن کا آغاز
بھارتی تجزیہ کار نے استفسار کیا کہ یہ ملٹی ڈومین آپریشن آیا کہاں سے۔ یہ تب ہوا جب پانچ اگست 2019 کو مودی حکومت نے 370 اور 35 اے کو ختم کر کے کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ اس سے پاکستان اور چین بہت زیادہ قریب آگئے۔ چین نے کہنا شروع کیا کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے مکمل طور پر پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کیس؛میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو،حامد خان اورچیف جسٹس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان کی صلاحیتیں
ملٹی ڈومین آپریشن میں چھ صلاحیتیں بڑھا کر وار فیئر کا نقشہ تبدیل کیا گیا۔ پہلی صلاحیت فائٹرز جیٹ ہیں، پاکستان کے پاس جے 10سی اور جے ایف 17 تھنڈر ہیں۔ دوسری صلاحیت BVR میزائل ہیں، تیسری صلاحیت سیٹلائیٹس ہے، چوتھی صلاحیت ایئر بورن ایئرلی وارننگ اینڈ کنٹرول فائیٹرز ہیں، پانچویں نمبر پر الیکٹرانک وار فیئر کی صلاحیت ہے، اور چھٹی صلاحیت ڈیٹا لنکنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ٹیننگ اور تجربہ
ان کا کہنا تھا کہ ان چھ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پائلٹس کی ٹریننگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے پاس جے 10سی اور پی ایل 15 مارچ 2020 میں آئے تھے، تب سے پاکستان فضائیہ حقیقی جنگی صورتحال کی چینی فضائیہ کے ساتھ اس ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں کر رہی ہے۔
نتیجہ
پاکستانی فضائیہ کس طرح بھارت سے بہتر ہے؟ وہ کون سی صلاحیتیں ہیں جو بھارتی فضائیہ کے پاس نہیں؟ معروف بھارتی صحافی نے انتہائی تفصیل سے سمجھا دیا۔