بھارت کے کتنے جہاز مار گرائے گئے اور کتنے اہداف کو انگیج کیا گیا۔۔۔؟ ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے کتنے جہاز مار گرائے گئے اور کتنے اہداف کو انگیج کیا گیا۔۔۔؟ ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈمرل نوید اشرف کی نیدرلینڈز کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں
بھارت کے جہازوں کی تعداد اور اہداف
تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا کہ بھارت کے 7 جہاز مار گرائے گئے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیئے گئے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کر دیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سے جھگڑا، بیوی نے 3 بھینسوں اور گائے کو زہر دے کر مار دیا
پروگرام میں شامل مہمان
پروگرام میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری اور سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برہمی کا اظہار
طلال چوہدری کا بیان
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چویدری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے مجبور ہوگیا جو پاکستان کی فتح ہے۔ بھارت ٹرمپ کی مداخلت سے مذاکرات پر راضی ہوگیا۔
اعزاز چوہدری کا تجزیہ
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بھارت کے اپنے گلے پڑ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی دباؤ میں ہے۔








