پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہوگی
سینیٹ کی خالی نشست کا الیکشن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر ساجد میر کے انتقال کی وجہ سے خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ادھار چکن اور سبزی لینے پر ملزمان نے بہانے سے خاتون کو نجی ہوٹل میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
انتخابی شیڈول کا اعلان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پولنگ 29 مئی کو پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی تاریخیں
شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 14 سے 15 مئی تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 17 مئی کو ہوگی۔








