موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں

موبائل کمپنیوں کا ٹیکس جمع کرنے کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ موبائل کمپنیوں نے 9 ماہ میں مجموعی طور پر 84 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپے ٹیکس اکٹھا کیا، جو کہ قومی خزانے میں جمع کروایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر رابن اُتھپا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری، غریب مزدوروں کے ساتھ کیسے فراڈ کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
قومی اسمبلی کے اجلاس کے اہم نکات
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران وقفہ سوالات میں پارلیمانی سیکرٹری اور سیز پاکستانیز بیرسٹر سعد وسیم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل اکانٹس کی تعداد 8 لاکھ 5 ہزار 9 ہوگئی۔ روشن ڈیجیٹل اکانٹس میں مجموعی طور پر 9 ارب 98 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، اور بیرون ملک مقیم پاکستانی 10 غیر ملکی کرنسیوں میں روشن ڈیجیٹل اکانٹس اوپن کروا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں حلالہ سینٹرز کی قیام، نادیہ خان نے اپنے موبائل پر اشتہار دیکھنے کا انکشاف کیا
تعلیمی اداروں کی تعداد
وزارت تعلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ فیڈرل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت اسلام آباد میں اسکولز اور کالجز کی مجموعی تعداد 432 ہے۔ شہری علاقوں میں 149 جبکہ دیہی علاقوں میں اسکولز اور کالجز کی تعداد 283 ہے۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام ملک بھر میں مجموعی طور پر 46 یونیورسٹیاں ہیں، جن میں سے 31 سرکاری اور 15 نجی یونیورسٹیاں ہیں۔
نئے ٹیکس دہندگان کی معلومات
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ٹیکس ترمیمی قانون کے ذریعے 23 لاکھ 91 ہزار 566 نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ 29 اپریل 2025 تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 65 لاکھ 94 ہزار 832 ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن آف پرپرسنز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 118 ہے، اور 93 ہزار 749 کمپنیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔