اعلیٰ سرکاری اعزاز یافتہ بھارتی سائنسدان کی لاش برآمد
ڈاکٹر سبنا ایّپن کی پراسرار موت
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی روز سے لاپتہ معروف بھارتی زرعی سائنسدان اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (ICAR) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سبنا ایّپن (Subbanna Ayyappan) کی لاش پراسرار حالات میں دریائے کاویری سے برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا فارمولہ طے
لاش کی برآمدگی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ 10 مئی کو سری رنگا پٹنا کے قریب سائی آشرم کے نزدیک دریا میں ایک لاش دیکھی گئی جس کے بعد حکام کو اطلاع دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
لاپتہ ہونے کی تفصیلات
ڈاکٹر ایّپن، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ میسور میں مقیم تھے، 7 مئی سے لاپتہ تھے۔ اتوار کی شام پولیس نے تصدیق کی کہ دریا سے برآمد ہونے والی لاش ڈاکٹر ایّپن کی ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا اسکوٹر دریا کے کنارے لاوارث حالت میں پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے اپنے شہریوں کو حیران کن ریلیف دے دیا
تحقیقات کا آغاز
پولیس نے ابتدائی طور پر موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم
پولیس کی چھان بین
رپورٹ کے مطابق سری رنگا پٹنا پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہر زاویے سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے تاکہ اس واقعے کے پیچھے کے حقائق کو بے نقاب کیا جا سکے۔
سائنسی کمیونٹی پر اثرات
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر سبنا ایّپن بھارت میں زرعی تحقیق کے میدان میں ایک بڑا نام تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ سرکاری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کی موت نے سائنسی و تعلیمی حلقوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑا دی ہے。








