جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس: جسٹس آغا فیصل کا سماعت سے انکار

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس سے متعلق جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کیس ڈسچارج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر تشدد کیا کوئی جانور ایسی اداکاری کر سکتا ہے؟: ڈرامے کی متنازع قسط میں بلّی کی ‘موت کے منظر’ پر بحث
جسٹس آغا فیصل کا انکار
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے آغاز پر جسٹس آغا فیصل نے واضح کیا کہ یہ کیس میرے روسٹر میں شامل نہیں ہے، لہٰذا اس کی سماعت نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت جنگ چھیڑتا ہے تو نورا فتحی اور کٹرینا کیف کو وہاں سے لائیں گے، پاکستانی تیار ہیں
عدالتی ہدایت اور حکم امتناع
عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کو متعلقہ بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے کیس میں جاری حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔
کیس کی تفصیلات
یاد رہے کہ یہ مقدمہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعلیمی ڈگری سے متعلق ہے جس پر قانونی کارروائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔