متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہونے کا امکان
عیدالاضحیٰ کی توقعات
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمز حکام کی کوئٹہ، کراچی اور گڈانی میں کارروائیاں، بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چاندی ضبط کرلی
ماہرین کی رائے
اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران اعلیٰ اور عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجرون نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ چھ جون کو ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پیمرا کی تقرری، سینیٹ اور قومی اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے 2 نام شارٹ لسٹ کرلیے
تعطیلات کی مدت
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 4 روز کے لئے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویﷺ کے مؤذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل
چاند کی پیدائش
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 27 مئی بروز منگل کو امارات کے وقت کے مطابق 7 بج کر 2 منٹ پر ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہوگی۔ چاند غروب آفتاب کے 38 منٹ بعد تک افق پر رہے گا۔
ذوالحج کی تاریخیں
انہوں نے کہا کہ فلکیاتی حساب کے مطابق یکم ذوالحج بروز بدھ 28 مئی کو ہو گی، اس طرح 6 جون کو ذوالحج کی 10 تاریخ اور عیدالاضحی ہونے کی توقع ہے۔








