کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشخبری، مئی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان

نیپرا کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ: اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا چاہیے
صارفین کے لئے ریلیف
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصلے کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے جسے مئی 2025 کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ بنگلہ دیش، شاداب سمیت 3قومی کرکٹر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے۔
جنریشن ٹیرف کی تفصیلات
نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب روپے کی عارضی رقم برقرار رکھی ہے۔
اخراجات کی ایڈجسٹمنٹ
ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔