امریکی دفاعی جریدے نے پاکستان فضائیہ کی برتری تسلیم کر لی، بھارت کو بڑا جھٹکا

پاک بھارت فضائی جھڑپ میں کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف امریکی دفاعی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ" نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 مئی کو ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان نے واضح کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
بھارتی فضائیہ کی عددی برتری
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بیشتر دفاعی ماہرین کا اندازہ تھا کہ بھارت کی عددی برتری اور وسائل کی بنیاد پر اس کا پلڑا بھاری رہے گا، لیکن پاکستانی فضائیہ نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیر دفاع کی اہم ملاقات
پاکستانی طیاروں کی کارکردگی
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق، جھڑپ کے دوران پاکستان نے چین کے جدید J0C طیارے اور PL5 میزائلوں کی مدد سے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ ان میں سے 3 طیارے فرانسیسی ساختہ رافیل تھے، جنہیں بھارت نے اپنی فضائی طاقت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں زمین تنازع: خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی خودکشی کی کوشش
کامیابی کے دعوے
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کامیابی کے باقاعدہ دعوے کیے گئے، جن کی بھارتی فوج یا حکومت نے کوئی تردید نہیں کی، جو بھارت کی دفاعی پوزیشن کو مشکوک بناتا ہے۔
چینی دفاعی ٹیکنالوجی کا اثر
دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ مغربی دنیا کے لیے بھی چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی طاقت کا ایک عملی پیغام تھی، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ چینی ہتھیار جدید اور مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔