دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کے ساتھ بھی ہونی چاہئے: بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد
والدین اور بچوں کا تعلق
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید
قوم کا اتحاد
انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔
سیاسی ماحول میں تبدیلی
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں کو ملاقاتوں کی اجازت ہونی چاہئے، اب سیاسی ماحول میں تناو میں کمی ہونی چاہئے۔








