سمیع رشید نے سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
سماجی میڈیا پر علیحدگی کی افواہیں
لاہور (آئی ا ین پی) معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و اداکارہ سحر حیات کے شوہر سمیع رشید نے سوشل میڈیا پر اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کویت؛ڈیوٹی کے دوران 2فائر فورس کے افسر جاں بحق
سمیع رشید کی وضاحت
سمیع رشید نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا اور کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، میں اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتا تھا مگر مجھے اب کچھ باتوں کو واضح کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹک ٹاکر و مواد تخلیق کار کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی میں آج کل بہت مسائل آئیں ہیں، وہ مسائل اتنے بڑے نہیں ہیں مگر انہیں سوشل میڈیا کے دور کی وجہ سے بڑا بنادیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
شادی کے معاملات پر بات چیت
ان کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ شادی کے بعد میں نے بہت مشکل دن گزارے یا میں چین نہیں لے سکا، میں یہ بھی نہیں کہوں گا سحر جھوٹ بول رہی ہے یا کچھ غلط کہہ رہی ہے۔ سمیع رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ سحر حیات میری بیوی ہے اور میرے نکاح میں رہے گی، میری طرف سے کبھی رشتہ توڑنے کی بات نہیں ہوگی۔
بیٹی کی صورت حال
سحر حیات نے سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی کہا ہے، وہ میری طرف سے ایسا نہیں ہے۔ سمیع رشید کا کہنا ہے کہ میں ایک ماہ سے اپنی بیٹی کو دیکھا تک نہیں ہے، صرف وی لاگ میں دیکھ رہا ہوں۔








