وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق، سرفراز احمد مینٹورزشپ کے عہدوں سے فارغ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینٹورز کے معاملات پر فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک ٹیموں اور چیمپئنز کپ کیلئے بنائے گئے پانچوں مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ذی القعدہ کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی
اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی کی ہدایت پر مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی
فارغ ہونے والے مینٹورز
وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق، اور سرفراز احمد مینٹور شپ سے فارغ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باقی میچز کہاں ہوں گے؟ فیصلہ کر لیا گیا۔
مستقبل کی ذمہ داریاں
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو مینٹور شپ سے ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گمشدگی: ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے
شعیب ملک کا استعفیٰ
ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے 2 ہفتے قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
چیمپئنز کپ کیلئے مینٹورز کی خدمات
یاد رہے کہ چیمپئنز کپ کیلئے مینٹورز کی خدمات گزشتہ برس حاصل کی گئی تھیں۔