لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد سے فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشتگرد گرفتار
بدفعلی کا واقعہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے مددگار 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے کرنسی نوٹوں پر شیخ مجیب کی تصویر ہٹا کر کس کی لگا دی؟ حسینہ واجد کو ایک اور جھٹکا
بلیک میلنگ کا کیس
پولیس کے مطابق ملزمان علی عرف ہنی اور باسط نے 16 سالہ عبدالرحمان کے ساتھ بدفعلی کی اور اس کی ویڈیو بناکر اُسے بلیک میل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کی پاکستان میں نمائش کی اجازت، کل ریلیز ہو گی۔
خود کشی کی کوشش
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم باسط کی بچے سے غلط کاری کی اور علی اس سارے عمل کی ویڈیو بناتا رہا، جس کی وجہ سے بچے نے اس سے دلبرداشتہ اور پریشان ہو کر خود کشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نجومی کی فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی
کامیاب کارروائی
انہوں نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت بچے کو اسپتال منتقل کر کے جان بچائی جبکہ پولیس نے ملزمان کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کی شاباش
ایس پی اقبال ٹاؤن نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔








