پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز میں تبدیلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
نئی تاریخیں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز 25 کے بجائے اب 27 مئی کو شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ 3 کے بجائے 5 جون کو شیڈول کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: رکشہ اور ڈالے میں ٹکر، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے تبدیلی
25 مئی کو پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے پاک بنگلہ دیش سیریز کا آغاز 2 روز آگے کرنا پڑا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو تاریخوں میں ردوبدل سے متعلق اعتماد میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ کورین گلوکار تائل کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا
شیڈول کی جلد اطلاع
ذرائع کے مطابق پی سی بی پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا حتمی شیڈول جلد جاری کرے گا۔ پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز فیصل آباد اور لاہور میں شیڈول کیا جا رہا ہے۔
پی ایس ایل اور بنگلہ دیش سیریز کے اثرات
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل اور بنگلہ دیش سیریز کا شیڈول متاثر ہوا۔