ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی برآمد معطل

سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔
وزیر اعظم کو ہنگامی خط
پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ آرڈرز اور تیار جیولری کی ایکسپورٹ بھی روک دی گئی، سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ کے آرڈرز کی تکمیل نہ ہونے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
SRO 760(I)/2013 کی معطلی
انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی 2025 کو اچانک SRO 760(I)/2013 کی معطلی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ رک گئی، قانونی اور باقاعدہ زیورات کے برآمدی کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔
ایس آر او کی واپسی کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ ایس ار او کی معطلی کو واپس لیا جائے، ایکسپورٹ آرڈرز کے لیے سونا قانونی چینلز سے سونا درآمد کیا جاتا ہے اور صرف برآمدات کے لیے استعمال ہوتا ہے، اچانک معطلی سے برآمدی معاہدے، تیار شدہ مال، اور قانونی عمل متاثر ہو رہے ہیں۔
اصلاحات اور قانونی برآمد کنندگان کا تحفظ
اس میں کہا گیا کہ SRO 760(I)/2013 کو فوری طور پر بحال کیا جائے، رکی ہوئی شپمنٹس اور درآمدی سونے کی کلیئرنس دی جائے، اصلاحات کے ذریعے بدعنوانی کو روکا جائے لیکن قانونی برآمد کنندگان کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔