پاکستانی فضائی حدود بند، بھارتی ایئر لائنز کو اب تک کتنا نقصان ہو چکا ہے؟ جانیے

بھارتی پروازوں کی پاکستان کی فضائی حدود میں بندش
نئی دہلی/اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو 19 دن ہو چکے ہیں، اور اس دوران 2000 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔ لمبے راستوں، اضافی ایندھن خرچ اور فضائی شیڈول کی بے ترتیبی کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو 400 کروڑ روپے سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کوئی بھارتی سن رہا ہے تو آپریشن سندور کو ختم کریں اور نیا نام دیں، اس سے جنگی نہیں، رومینٹک فیل آ رہی ہے” مرزا بلال کی طنزیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
معاشی نقصان کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق، امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد سمیت مختلف شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ لمبے فلائٹ روٹس کے باعث فیول، عملے کے اخراجات، اور فلائٹ تاخیر میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نشو بیگم نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی
پروازوں کی منسوخی
جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس بند ہیں اور رپورٹ کے مطابق 444 پروازیں آج منسوخ ہو چکی ہیں۔ سری نگر ایئرپورٹ سات دنوں سے بند ہے، روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہورہی ہیں جبکہ لداخ (لیح کوشک) اور جموں ایئرپورٹ کی تمام 30 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد کردیا
ہوائی اڈوں کی صورتحال
کئی ہوائی اڈوں پر تمام طیارے ہینگرز میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
جنگ بندی کے اثرات
حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود بھارت نے اپنے 24 ہوائی اڈے تاحال بند رکھے ہیں، جس سے بھارتی عوام اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔