علیزہ شاہ کی مختصر عرصے بعد سوشل میڈیا پر دوبارہ واپسی، ویڈیو وائرل

اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر واپسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ اپنی بولڈ ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے کافی تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔ ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے بریک لینے کے مختصر عرصے کے بعد وہ اب دوبارہ منظر عام پر آگئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس کا مثالی کارنامہ ، لاکھوں روپے مالک کے حوالے کردئیے
سوشل میڈیا سے کنارہ کشی
تنازعات کے باعث سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ہٹا دی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پی آئی سی ٹو ہسپتال کا دورہ، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ، درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
اداکارہ کی نئی ویڈیو
اداکارہ علیزے شاہ کی آج دوبارہ سوشل میڈیا پر واپسی ہوئی ہے، جس میں انہوں نے اپنی ایک بولڈ ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا "back like a bad habit"، جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں ویلکم کر رہے ہیں۔
کیریئر کا آغاز
خیال رہے کہ علیزے شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم 'سپرسٹار' سے کیا اور ڈرامہ 'عہد وفا' کے ذریعے مقبولیت حاصل کی۔ حالیہ برسوں میں وہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں، جس کی وجوہات میں ان کا لباس، سٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔